نیویارک(آن لائن) امریکی سائنس دانون نے تحقیق سے اس بات کا انکشاف کیا کہ چین کی نسبت امریکہ میں پھیلنے والا کورونا وائرس زیادہ خطرناک ہے ۔ امریکی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں پھیلنے والا کورونا وائرس میں 14 تبدیلیاں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت کے ادارہ لاس آلموس نیشنل لیبارٹری کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ چین کے شہر ووہان میں پھیلنے والا کورونا اور امریکہ میں موجود کورونا وائرس میں 14 تبدیلیاں دیکھیں گئی ہیں جن کے باعث امریکہ میں پھیلنے والا وائرس زیادہ متعددی اور خطرناک ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا میں ہونے والی تبدیلیاں وسیع تناظر میں وباء کے ابتدائی نظام کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں اور یہ وائرس کی روک تھام کے لئے جدوجہد کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں ۔ امریکی ماہرین کے مطابق امریکہ میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے حوالے سے ایسے ثبوت پیش کئے جن سے پتہ چلتا ہے کہ مقامی سطح پر وائرس کا پھیلائو زیادہ ہے ۔ ماہرین نے اس بات سے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ میں پھیلنے والے متعدی وائرس میں موسم گرما کے دوران موسمی فلو کی طرح تبدیلیاں نہ ہوئیں اور اس کی شدت کم نہ ہوئی تو یہ مزید خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔ امریکی ماہرین اور سائنس دان کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں ۔