منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کی فضا میں ستاروں کی قطار لوگوں کی توجہ کا مرکز

datetime 4  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب، اردن اور مصر میں لوگوں نے رات کے اوقات میں فضا میں ستاروں کی ایک قطار دیکھی جس پر وہ حیران رہ گئے، مگر حقیقت میں وہ قطار قدرتی ستاروں یا سیاروں کی نہیں بلکہ مصنوعی سیاروں کی ایک قطار تھی جسے ایک امریکی کمپنی نے زمین پر انٹرنیٹ کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے تجرباتی مشن پر خلا میں بھیجا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف

سعودی ماہر فکلیات اور عرب سائنس فیڈریشن کے رکن ملھم ھندی نے کیا اور بتایا کہ حال ہی میں خلا میں رات کے اوقات میں ستاروں کی طرح کے اجسام کو ایک قطار میں چلتے دیکھا گیا۔ ان مصنوعی سیاروں کے سامنے آنے کے بعد بہت سے سوالات پیدا ہوئے مگر ان سب کا جواب یہ ہے کہ یہ مصنوعی سیارے تھے۔انہوں نے بتایا کہ یہ مصنوعی سیارے سپیس ایکس کمپنی کے اسٹارلنک پروگرام کے تحت خلا میں بھیجے گئے تھے۔ یہ پروگرام گذشتہ برس شروع ہوا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد زمین کے دور دراز خطوں میں انتہائی کم قیمت پر انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ کمپنی کی طرف سے سات الگ الگ گروپوں میں مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے تھے اور ایک گروپ میں کم سے کم 60 مصنوعی سیارے تھے۔ یہ مصنوعی سیارے زمین کے مدار میں آئندہ 10 سال تک موجود رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت زمین کے مدار میں موجود مصنوعی سیاروں کی کل تعداد 12 ہزار سے زیادہ ہے۔فضا میں دیکھے جانیوالے ستاروں کی قطار کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جسے بڑے پیمانے پردیکھا گیا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…