منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 3 لاکھ غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کردئیے،جانتے ہیں ان میںکتنےمسلمان شامل ہیں؟

datetime 29  اپریل‬‮  2020 |

سری نگر(این این آئی) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نافذ ڈومیسائل کے نئے قانون کے تحت 3 لاکھ غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کردئیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے اقوام متحدہ میں کشمیر کی متنازع حیثیت تسلیم کیے جانے کے باوجود عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور 3 لاکھ غیر مقامی افراد کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل جاری کردیے ہیں جن میں ایک بھی مسلمان شامل نہیں۔

کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ وادی سے متعلق جاری ہونے والی نئی رپورٹس میں یہ بھی انکشاف سامنے آیا کہ جیسے ہی بھارت نے خطے میں ڈومیسائل کا قانون نافذ کیا ہے اس کے بعد سے وادی میں موجود 8 لاکھ سے زائد قابض فوجیوں اور 6 لاکھ سے زائد مزدوروں کو بھی آنے والے دنوں میں ڈومیسائل جاری کیے جاسکتے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری عوام کو اس بات کا شدت سے خدشہ ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہا ہے اور وادی کو ایک اور فلسطین بنارہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے یکم اپریل کو ایک اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق اب مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل (شہریت) کا نیا قانون نافذ ہوگا اور اْس کی رو سے سرکاری محکموں میں چپڑاسی، خاکروب، نچلی سطح کے کلرک، پولیس کانسٹیبل وغیرہ کے چوتھے درجے کے عہدوں کو کشمیریوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے جبکہ گیزیٹِڈ عہدوں کے لیے پورے بھارت سے امیدوار نوکریوں کے اہل ہوں گے۔ بھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کردیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔

بھارت نے یہ دونوں بل لوک سبھا سے بھی بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے ہیں۔بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر میں خصوصی اختیارات سے متعلق ہے۔آرٹیکل 370 ریاست مقبوضہ کشمیر کو اپنا آئین بنانے، اسے برقرار رکھنے، اپنا پرچم رکھنے اور دفاع، خارجہ و مواصلات کے علاوہ تمام معاملات میں آزادی دیتا ہے۔بھارتی آئین کی جو دفعات و قوانین دیگر ریاستوں پر لاگو ہوتے ہیں وہ اس دفعہ کے تحت ریاست مقبوضہ کشمیر پر نافذ نہیں کیے جا سکتے۔بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت کسی بھی دوسری ریاست کا شہری مقبوضہ کشمیر کا شہری نہیں بن سکتا اور نہ ہی وادی میں جگہ خرید سکتا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…