ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کو عبادات کیلئے کب کھولا جائیگا؟ امام کعبہ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( آن لائن ) خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کو جلد عبادات کے لیے کھول دیا جائے گا۔امام کعبہ عبدالرحمان شیخ السدیس نے اپنے ایک پیغام میں خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کو جلد عبادات کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی خانہ کعبہ کو طواف اور پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی کے لیے کھول دیا جائے گا۔

امام کعبہ نے کہا کہ ہم کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہتے، عوام کی فلاح اور خیریت ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے لوگوں کو گھرں سے نکلنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ قاضی القضاء￿فلسطین کی بھی شہریوں کو گھر پر رہنے اور حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔امام کعبہ نے کہا تھا کہ شہری گھروں میں رہیں اور درود شریف کا ورد کرتے رہیں جبکہ ہجوم میں جانے یا ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے۔ قاضی القضاءفلسطین اور امام کعبہ نے دنیا کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے دعا بھی کی تھی۔ رمضان المبارک میں امام کعبہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازیوں کی پابندی برقرار رکھنے اور نماز تراویح 10 رکعت ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نماز تراویح میں مساجد کی انتظامیہ اور خادمین شریک ہو رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…