اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کو 10 رکعت تک محدود کردیا گیا ، عرب خبر رساں ادارے کے مطابق امام کعبہ اور حرمین جنرل پریذیڈنسی کےسربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں مساجد میں رمضان کے دوران نمازیوں پر پابندی برقرار رہےگی اور احتیاطی اقدامات کے تحت اس سال رمضان کے دوران اعتکاف بھی نہیں ہوگا۔تراویح کی رکعت 20 کے بجائے 10 ہوں گی جسے
دو امام پڑھائیں گے جن میں سے پہلا امام 6 رکعت اور دوسرا امام 4 رکعت اور وتر پڑھائیں گے، تہجد کی نماز بھی ہوگی جب کہ ختم قرآن 29 ویں شب کو ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ تراویح ،تہجد اور فرض نمازیں پڑھانے والے آئمہ اور خطیبوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔کورونا کی وبا کی وجہ سے رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں افطار دسترخوان پر بھی پابندی ہے، اس کے بجائے مستحق افراد میں رمضان راشن کے تھیلے تقسیم کیے جائینگے۔