جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کے مختلف ممالک میں انڈر ٹرائل دوائی کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج سامنے آ گئے، دوا کے استعمال سے علامات بہت جلد ختم ہوئیں، بیشتر مریض ایک ہفتے سے کم وقت میں ہی صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے، صحت یاب ہونیوالے مریض نے دوا کو کرشمہ قرار دیدیا

datetime 18  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے مختلف ممالک میں انڈر ٹرائل دوائی کے انتہائی حوصلہ افزاء نتائج سامنے آ رہے ہیں، سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق تجرباتی دوا ریمیڈیسیور کے استعمال سے مریضوں کی علامات نہ صرف بہت جلد ختم ہو گئیں بلکہ بیشتر مریض ایک ہفتے سے کم وقت میں صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔

رپورٹ کے مطابق شکاگو کے ایک ہسپتال میں ہونے والے ٹرائل کے دوران گیلاڈ سائنز کی تیار کردہ اس اینٹی وائرل دوا کے اثرات کا مریضوں پر باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔اس جائزے میں معلوم ہوا کہ اس دوا سے مریضوں کے بخار اور نظام تنفس کی علامات بہت جلد ختم ہوگئیں اور ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں تمام مریض کو صحت یاب قرار دے دیا گیا۔یونیورسٹی آف شکاگو میڈیسین میں کرونا وائرس کے 125 مریضوں کو دوا ساز کمپنی کی کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے میں شامل کیا گیا تھا۔ان میں 113 افراد کرونا وائرس سے شدید متاثر تھے ان سب کو ریمیڈیسیور انجیکشن کی صورت میں دی گئی، نگرانی پر موجود ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بیشتر مریض صحت یاب ہو کر جا چکے ہیں۔اسی دوا پر چین میں بھی تحقیق جاری ہے۔ ڈاکٹر کیتھلین مولین نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ 400 مریضوں پر ہونے والی ایک الگ تحقیق کا ڈیٹا گیلاڈ نے لاک کرلیا ہے اور وہ اسے کسی بھی وقت جاری کر سکتے ہیں، سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 57 سالہ سلوامیر مائیکلک شکاگو کے ایک فیکٹری ورکر ہیں، انہوں نے بتایا کہ مجھے تیز بخار، سانس لینے میں مشکل اور کمر میں شدید درد کی شکایت ہوئی اورمزید کہا کہ مجھے ایسا لگتا تھا جیسے کوئی میرے پھیپھڑوں پر مکے مار رہا ہے۔انہیں ریمیڈیسیور دی گئی تو دو دن میں ان کی حالت بہتر ہو گئی، انہوں نے اس دوا کو ایک کرشمہ قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…