اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جو ملک تمہیں روزی روٹی دیتاہے اس میں نفرت مت پھیلاؤ، اماراتی شہزادی نے مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی ہندو تارک وطن کی ٹھکائی کردی

datetime 18  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہی خاندان کی ایک رکن شہزادی ہندالقاسمی نے سوشل میڈیا پر اسلامو فوبیا کا نوٹس لے لیا ہے،اس نے ایک ہندو تارک وطن کی ٹوئٹس کے ذریعے ٹھکائی کر دی،انہوں نے کہا کہ جو ملک تمہیں روزی روٹی دیتا ہے اس میں تم نفرت نہ پھیلاؤ، شہزادی نے ایک صارف کی طرف سے بہت ساری پوسٹوں کا جواب دیا اس صارف کا نام سوربھ اپادھیائے ہے۔ اپادھیائے نے مارچ میں دہلی میں منعقدہ تبلیغی جماعت کے بارے میں مسلمانوں پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹس جاری کی تھیں،

اس کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی وجہ سے ہندوستان میں COVID-19 کے واقعات میں اضافہ ہوا تھا۔ اس نے متعدی بیماری کو پھیلانے کے لئے مسلمانوں کی جانب سے کھانے پر تھوکنے کی افواہیں بھی پھیلائیں۔ شہزادی قاسمی نے اپادھیائے کے ٹویٹس کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ جو لوگوں نے تعصب اور اسلامو فوبیا میں ملوث ہیں، ان کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور انہیں متحدہ عرب امارات چھوڑنا پڑے گا۔ انتباہ کے بعد اپادھیائے نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…