جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس کے باعث برطانوی شہزادی کی شادی بھی منسوخ

datetime 18  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ملکہ برطانیہ کی پوتی، شہزادی بیٹریس اور ان کے منگیتر ایڈورڈو میبل موتزی کی شادی بھی منسوخ ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اکتیس سالہ شہزادی بیٹریس کی شادی گزشتہ ماہ یعنی مارچ میں ہونا تھی اور بکنگھم پیلس کی جانب سے

اس کا اعلان بھی کردیا گیا تھا لیکن ناول کورونا وائرس کی عالمی وبا اور برطانیہ میں اس کی شدت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے یہ تقریبات مخر کردی گئی تھیں۔ تاہم اس بارے میں کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا تھا۔گزشتہ روز اس بارے میں شہزادی بیٹریس کی جانب سے ایک نیا اعلان سامنے آیا جس میں انہوں نے اپنی شادی کی تقریب منسوخ کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔برطانوی میڈیا نے شہزادی بیٹرس اور ان کے منگیتر ایڈورڈ کے ترجمانوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ فی الحال وہ دونوں شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اور یہ وقت شادی کے بارے میں سوچنے کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب وقت آنے پر شادی کا دوبارہ بندوبست کیا جائے گا لیکن فی الحال یہ پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…