جنیوا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ مشرقِ وسطی اور شمالی افریقہ میں کورونا وائرس کے مریض قدرے کم ہیں اور اس وقت موثر اقدامات کے ذریعے خطے میں اس وبا کے پھیلائو کو روکا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں کہاکہ مشرقِ وسطی اور شمالی افریقہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی
تعداد قدرے کم ہے اور یہاں بہتر اقدامات کر کے اس وبا کے پھیلا ئوکو روکا جا سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مشرقی میڈیٹیرینینن خطے کے متعدی بیماریوں کے انسداد کے شعبے کے ڈائریکٹر یوان ہوتِن نے کہا کہ مشرقی وسطی اور شمالی افریقہ کے خطے میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ گیارہ ہزار ہے، جب کہ اب تک اس پورے خطے میں ساڑھے پانچ ہزار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔