لندن (این این آئی )برطانیہ نے کورونا وائرس ٹیسٹ میں تیزی لانے کے لیے چینی کمپنی سے غیرمصدقہ ٹیسٹ کٹس خریدنے کا جوا کھیلا جس میں ناکامی ہوئی، حکومت نے کورونا کا ہوم ٹیسٹ کرنے والی 2 لاکھ کٹس پر 20 ملین ڈالر جھونک دیئے، لیکن چینی کمپنیوں کی بنی ان کٹس نے نتیجہ فراہم نہ کیا۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی آفیشلز نے چین سے لاکھوں غیر تصدیق شدہ کٹس خریدلیں جو ان کے لیے پریشانی کا باعث بن گئیں۔
برطانوی آفیشلز نے دو چینی کمپنیوں کی پیشکش پر یہ رسک لیا، جس کے بعد وزیراعظم بورس جانسن نے پریس کانفرنس میں یہ اعلان بھی کردیا کہ اب کورونا کا ٹیسٹ اتنا ہی آسان ہوگا جتنا حمل جانچنے کا ٹیسٹ ہوتا ہے۔چینی کمپنیوں نے 20 ملین ڈالرز کے عوض کورونا کی 2 لاکھ ہوم ٹیسٹ کٹس فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔کمپنی کی ڈیمانڈ زیادہ تھی، ٹیکنالوجی بھی تصدیق شدہ نہیں تھی، پھر بھی برطانوی حکام نے یہ ڈیل کرلی جو ان کے گلے پڑ گئی، اب ان ٹیسٹ کٹس میں سے بیشتر اسٹور روم میں پڑی سڑ رہی ہیں