بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی طرف سے ایٹمی دھماکے کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر محفوظ جوہری تجربات کیے ہیں، چین نے اس تجربے کی تردید کرنے سے گریز کیا ہے۔ امریکی ادارے نے الزام لگایا کہ چین نے خاموشی سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر محفوظ انداز میں
جوہری تجربات کیے ہیں۔ 1996 کے سی ٹی بی ٹی معاہدے کے تحت جوہری قوت رکھنے والے ممالک پر لازم ہے کہ وہ ایٹمی دھماکے نہیں کر سکتے۔امریکی ادارے نے مزید الزام لگایا کہ جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کیلئے چین بین الاقوامی اداروں سے تعاون نہیں کر رہا ہے۔چین نے اس کے جواب میں صرف اتنا کہا ہے کہ امریکی الزامات انتہائی مضحکہ خیز ہیں ان پر ردعمل دینا ضروری نہیں سمجھتے، چین ایک ذمہ دار ملک ہے اور وہ عالمی ذمہ داریوں سے اچھی طرح آگاہ ہے۔