اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس ، 2 ماہ سے سمندر میں پھنسی کشتی میں 24 روہنگیا مسلمان جاں بحق، 396 کی حالت غیرہو گئی، انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 16  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالا لمپور(این این آئی) بنگلا دیش سے ملائیشیا جانے والی روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی دو ماہ تک بے یار و مددگار کھلے سمندر میں بھٹکتی رہی جس کے دوران 24 افراد جاں بحق ہوگئے، 396 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔عالمی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے روہنگیا مسلمان کورونا وائرس وبا سے خوف زدہ ہوکر ملائیشیا جانے کیلئے ایک کشتی پر روانہ ہوئے تاہم کشتی راستہ بھٹک گئی اور دو ماہ تک کھلے سمندر میں تیرتی رہی۔بنگلادیش کے کوسٹ گارڈز کو معمول کے گشت کے

دوران کشتی ایک ہی جگہ ٹھہری ہوئی نظر آئی تو امدادی ٹیم کو طلب کیا جس نے کشتی میں سے 24 لاشوں کو نکالا جبکہ بھوک و پیاس سے نڈھال دیگر 396 مسافر اپنے پائوں پر کھڑے ہونے کے قابل بھی نہیں رہے تھے۔کشتی میں سوار 396 روہنگیا مسلمانوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد واپس پناہ گزین کیمپ واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ، مسافروں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بنگلا دیش سے کیمپوں میں سیکیورٹی کو سخت کرنے اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…