لندن(این این آئی)برطانیہ کے 99 برس کے سابق کیپٹن ٹام مور نے کہاہے کہ جب تک لوگ پیسے دیتے رہیں گے چلتا رہوں گا،میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے 99 برس کے سابق کیپٹن ٹام مورنے کورونا کیخلاف ملک میں ہراول دستے کی مدد کے لیے اپنے باغ میں واک کرکے ایک کروڑ پائونڈ سے زائد رقم جمع کرلی ہے۔نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے چندہ جمع کرنے کی یہ
مہم انہوں نے اپنی بیٹی کی مدد سے شروع کی تھی اور ارادہ ظاہر کیا تھا کہ وہ 30 اپریل کو اپنی سو ویں سالگرہ منانے تک گھر کے باغ میں روزانہ سو چکر لگائیں گے۔کیپٹن ریٹائرڈ ٹام مور کا خیال تھا کہ طبی عملے کووہ زیادہ سے زیادہ ایک ہزار پاونڈ عطیہ کرسکیں گے، تاہم چند دنوں میں یہ رقم ایک کروڑ پائونڈ سے زیادہ ہوچکی ہے، جو پانچ لاکھ افراد کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے۔