اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

وہ ممالک جہاں کرونا وائرس کے باعث ایک بھی موت نہیں ہوئی

datetime 15  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے وہ ممالک جہاں کرونا وائرس سے ابھی تک کوئی موت نہیں ہوئی ۔ ان ممالک میں یوگنڈا، ہیٹی، نیپال، مالدیپ، بھوٹان، یمن،منگولیا، ارٹریا، چاڈ، فجی اور نمیبیا، ویتنام، روانڈا، کمبوڈیا، مڈغاسکر شامل ہیں، یہ وہ ممالک جہاں ابھی تک مہلک وائرس سے کوئی جانی نقصا ن رپورٹ نہیں ہوا ۔ دوسری جانب دنیا میں ایسے 9ممالک بھی ہیںجن میں کرونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔

شمالی کوریا سمیت دیگر آٹھ ممالک کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک میں کوئی سنگل کرونا کیس رپورٹ نہیں ہوا ، ان افریقی ممالک میں کرونا وائرس کے کیس نہیں سامنے آئے وہ یہ ہیں ۔ برونڈی ، ملاوی ، ساوتومے ، سرالیون ، جنوبی سوڈان ، لیسوتھو ، بوٹسوانا اور کوموروس وہ ممالک ہیں جن خوش قسمت کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا یہاں کرونا وائرس کا کوئی کیس ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا ۔قبل ازیں اقوام متحدہ نے کہاہے کہ دنیا میں قریب ساڑھے بارہ کروڑ افراد خوراک کی عدم دستیابی کی وجہ سے موت کے منہ میں جا سکتے ہیں، صومالیہ، یمن، جنوبی سوڈان اور شمال مشرقی نا ئیجریا میں فوڈ سکیورٹی انتہائی خوف ناک شکل اختیار کر چکی ہے، زیادہ تر مقامات پر خوراک کی اس قلت کی وجہ مسلح تنازعات ہیں جبکہ متعدد مقامات پر حالات ایسے ہیں کہ لوگ خوراک کے لیے ایک دوسرے کو قتل کر سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے کہاکہ ان افراد کو اگر فوری طور پر خوراک نہ پہنچائی گئی، تو ان کا زندہ رہنا ممکن نہیں۔ عالمی ادارے کے مطابق متعدد مقامات پر حالات ایسے ہیں کہ لوگ خوراک کے لیے ایک دوسرے کو قتل کر سکتے ہیں۔ عالمی ادارے کے مطابق صومالیہ، یمن، جنوبی سوڈان اور شمال مشرقی نا ئیجریا میں فوڈ سکیورٹی انتہائی خوف ناک شکل اختیار کر چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے اس ادارے کے مطابق زیادہ تر مقامات پر خوراک کی اس قلت کی وجہ مسلح تنازعات ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…