انقرہ (این این آئی)ترکی کی اعلی ترین دینی اتھارٹی دیانت سین نے کہا ہے کہ صحت مند افراد رمضان میں روزہ ضرور رکھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کی اعلی ترین مذہبی اتھارٹی نے ایک بیان میں کہاکہ نئے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باوجود صحت مند مسلمان ماہ رمضان میں روزہ رکھنے سے گریز نہیں کر سکتے۔ دیانت سین نے کہاکہ قرآن مجیدمیں بیمار افراد کے لیے رعایت ہے۔
صحت مند افراد کے روزہ رکھنے سے بیماری کے پھیلا ئومیں اضافہ نہیں ہو گا۔ بیان کے مطابق کہ انسان کے مدافعتی نظام پر روزے کے مبثت اثرات کے بارے میں سائنسی اشاعتیں موجود ہیں۔ اس تنظیم کے سربراہ محمت بیراکتوتان نے کہاکہ روزے کی ذمہ داری سے ہاتھ دھونے کی پکاریں مسلمانوں کو پریشان کرنے کے لیے حملے ہیں۔ترکی میں دیانت نے یہ حکم بھی جاری کیا کہ رمضان میں تراویح کے لیے مساجد نہیں کھولی جائیں گی۔