اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس سے امریکا میں تباہی کے ریکارڈ ایک اور دن خوفناک ثابت ، اموات میں ہوشربا اضافہ

datetime 15  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آابد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں کورونا وائرس سے ایک اور ہلاکت خیز دن کے بعد مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 408 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ ریاست نیویارک میں اموات کی تعداد 10 ہزار 800 سے زیادہ ہو گئی۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ

امریکا میں اب تک 6 لاکھ 14 ہزار 246 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جو دنیا کے کسی بھی ملک سے تین گنا زیادہ تعداد ہے۔امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز اور ہلاکتوں کی اموات میں مسلسل اضافے کے بعد ملک میں اس بات پر بحث چھڑ گئی ہے کہ ان حالات میں کیسے معیشت کو دوبارہ سے بحال کیا جائے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے 12 اپریل سے قبل ملکی معیشت کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا معیشت بند کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا لیکن اب انہوں نے کاروبار دوبارہ کھولنے کے لیے یکم مئی کا اشارہ دیا ہے۔دوسری جانب امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفکشیس ڈیزیزس کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ پابندیاں اٹھانے سے قبل ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ طبی عملہ فوری طور پر کورونا ٹیسٹ کرنے کے قابل ہو، نئے مریضوں کی نشاندہی کر کے انہیں آئسولیٹ کر سکے ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…