اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سپریم لیڈر کی دولت کرونا متاثرہ عوام پر خرچ کی جائے، ایران میں ہی بڑی آواز بلند

datetime 14  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر سے قریبی ایک اخبار نے مشورہ دیا ہے کہ رہ برِ اعلی ان کی سرپرستی میں کام کرنے والے مالی ادارے کرونا کی وبا سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے کم آمدنی والے شہریوں کی مدد کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تجویز خامنہ ای کی براہ راست معاونت سے شائع ہونے والے

اخبار کے ادارتی صفحے پر اس کے چیف ایڈیٹر مسیح مہاجری کی جانب سے دی گئی۔مسیح مہاجری نے کرونا بحران کے دوران پیدا ہوانے والی صورت حال کو سنہ 1980 کی عراق ۔ ایران جنگ کے حالات سے تشبیہ دی۔اخبار نے لکھا کہ اداروں کو لازمی طور پر پسماندہ افراد کو مالی مدد فراہم کرنا ہوگی جن کی معاش کو اس وبا کی وجہ سے خطرہ لاحق ہے اور اس کے نتیجے میں ان کی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔مسیح مہاجری کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کی طرف سے کرونا کی وبا سے متاثرہ لوگوں کی مالی مدد مسائل کا حل نہیں اور نہ ہی اس طرح متاثرین کی مالی مشکلات دور ہوسکتی ہیں۔ سپریم لیڈر کی سرپرستی میں کام کرنے والے مالی اداروں کو کرونا بحران سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا۔‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…