پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہیری شاہی نام سے بھی دستبردار،کنیت بننے والے کاغذات میں تبدیلی کرلی

datetime 13  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی )برطانوی شاہی حیثیت سے دستبردار ہو کر امریکا میں رہائش اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری نے اپنی شاہی کنیت بننے والے نئے کاغذات میں تبدیلی کرلی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں مقیم شہزادہ ہیری نے اپنے نئے بننے والے کاغذات میں اپنے شاہی خطابات ہِز رائل ہائنس یا مانٹ بیٹن ونڈسر کا استعمال کرنے سے گریز کیا۔نئے بننے والے کاغذات اور دستاویزات میں ہیری نے

اپنا نام پرنس ہیری چارلس البرٹ ڈیوڈ، ڈیوک  آف سسیکس استعمال کیا۔شاہی حیثیت سے دستبرداری کے بعد شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل اپنے 11 ماہ کے بیٹے آرچی کے ہمراہ کینیڈا منتقل ہوئے، کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلائو کے پیش نظر  انہوں نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں سکونت اختیار کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل شاہی حیثیت سے دستبرداری کے باقاعدہ اعلان کے بعد  شاہی محل سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن اب شاہی خطابات ہِز رائل ہائنس اور ہر رائل ہائنس کا خطاب استعمال نہیں کر سکیں گے۔جس کے بعد یہ جوڑا اب ملکہ برطانیہ کی نمائندگی کرسکے گا اور نا ہی انہیں شاہی فرائض کی انجام دہی کے لیے ملنے والے عوامی فنڈز دیے جائیں گے۔ ہیری بدستور شہزادہ رہیں گے اور دونوں میاں بیوی ‘ڈیوک اینڈ ‘ڈچس آف سسیکس کا خطاب بھی رکھیں گے۔شہزادہ ہیری اور میگھن نے مئی 2018 میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریب ونڈ کیسل میں منعقد ہوئی تھی۔شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے گھر بیٹے کی پیدائش گزشتہ سال  6 مئی کو ہوئی تھی، شاہی خاندان کی جانب سے ننھے مہمان کا نام آرچی ہیریسن مانٹ بیٹن ونڈسررکھا گیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…