برسلز (این این آئی )یورپی یونین کی سربراہ ارژلا فان ڈیئر لائن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یورپ میں عمر رسیدہ افراد کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے اس سال کے اواخر تک تنہائی میں رکھنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے جرمن اخبارسے بات چیت میں اس بات کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ نئے کورونا وائرس
کے خلاف کوئی ویکسین سال رواں کے اختتام تک تیار کر لی جائے گی۔ فان ڈیئر لائن نے مزید کہا کہ عوام کو وائرس کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا اور یہ کہ اسکول وغیرہ مقابلتا جلد کھولے جا سکتے ہیں۔ یورپ میں آہستہ آہستہ لاک ڈائون میں نرمی متعارف کرانے کے حوالے سے آئندہ ہفتے منصوبہ پیش کیا جا رہا ہے۔