پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرونا وائرس سے لاک ڈائون ، روکنے پر سکھوں نے بھارتی پولیس افسر کا ہاتھ کاٹ دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی جنوب مشرقی ریاست پنجاب میں نیہنگ سکھوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر روکنے پر ایک پولیس افسر کا ہاٹھ کاٹ دیا ،مزید 2 افسران کو سخت زخمی کردیا۔نیہنگ سکھوں کا ایک مخصوص ٹولا ہوتا ہے جنہوں لڑاکو یا جنگجو بھی کہتے ہیں، ایسے ٹولے پر یہ نام سکھوں کے گرو فتح سنگھ کے بعد 17 ویں صدی میں رکھا گیا۔فتح سنگھ سکھوں کے دسویں گرو گرو گوبند سنگھ کے بیٹے تھے جو نوجوانی میں ہی جذباتی اور جنگجو طبیعت کے مالک تھے۔

کہا جاتا ہے کہ فتح سنگھ 17ویں صدی میں مغل بادشاہوں کے خلاف اس وقت لڑنا شروع ہوئے تھے جب انہوں نے سکھوں پر مذہبی بندشیں لگانا شروع کیں اور اس وقت انہوں نے نیہنگ نامی جنگجو نوجوان کا ٹولا بنایا جو آج تک سکھوں میں موجود ہوتا ہے۔نیہنگ سکھوں کے پاس ہر وقت تلواریں ہوتی ہیں اور انہوں نے لڑائی کی ابتدائی تربیت بھی حاصل کر رکھی ہوتی ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ میں لاک ڈاؤن کے دوران نیہنگ سکھوں کا ایک ٹولا صبح ساڑھے 6 بجے سبزی منڈی پہنچا اور انٹری کارڈز دکھائے بغیر منڈی میں داخل ہوا۔رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس وقت کسی بھی عام شخص کو سبزی منڈی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، صرف ایسے ہی افراد کو اندر جانے دیا جاتا ہے جنہیں انتظامیہ نے انٹری کارڈ یا پاس جاری کر رکھا ہوتا ہے۔نیہنگ سکھوں سے سبزی منڈی کے ملازمین نے انٹری پاس دکھانے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے ملازمین پر تشدد کیا، جس پر وہاں موجود پولیس نے مداخلت کی۔رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے انٹری پاس دکھائے جانے کے مطالبے پر نیہنگ سکھ طیش میں آگئے اور انہوں نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ہرجیت سنگھ پر تلواروں سے حملہ کرکے ان کا ہاتھ ہی کاٹ دیا جب کہ دیگر 2 افسران کو بھی شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق نیہنگ سکھوں نے وہاں موجود ہاؤس اسٹیشن افسر (ایس ایچ او) صدر بکر سنگھ اور ایک دوسرے اے ایس آئی راج سنگھ کو سخت زخمی کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زخمی پولیس افسران کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ واقعے کا علم ہونے پر اعلیٰ پولیس افسران نے زیادہ نفری بھیج کر ملزمان کی گرفتاری یقین بنانے کا حکم دیا۔پولیس نے چند گھنٹوں کی کوشش کے بعد پٹیالہ کے ایک گاؤں میں گردوارے کے قریب ایک مکان سے 8 نیہنگ سکھوں کو گرفتار کرکے ان سے منشیات اور ہتھیار بھی برآمد کرلیے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کرکے ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…