جدہ( آن لائن ) کورونا کے خوف کی وجہ سے جہاں دنیا بھرمیں ایئرلائنزنے اپنی پروازیں بند کررکھی ہیں وہیں قطر اور ترکی کے درمیاں پروازیں جاری ہیں . 27 مارچ 2020 کو ترک سول ایوی ایشن کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے تمام بین الاقوامی پروازوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا
لیکن قطر کے ساتھ پروازیں جاری ہیں اور دونوں ممالک کے مابین فلائٹ ٹکٹ خریدنے کا زبردست مقابلہ دیکھا گیا ہے.10 مارچ کو ترکی میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا 11 اپریل تک ترکی میں 47 ہزار 29 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے تھے جن میں سے 1006 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ جان بیٹھے تھے ترک حکومت نے کورونا سے متاثر کئی ممالک کے ساتھ فضائی سروس بند کردی تھی مگر دوحا اور انقرہ کے درمیان پروازیں بدستور جاری ہیں. اس وقت پوری دنیا میں کرونا بحران کے نتیجے میں فضائی سروس تقریبا معطل ہے مگر اس بحران کے باوجود قطر اور ترکی کے درمیاں پروازیں جاری ہیں 27 مارچ 2020 کو ترک سول ایوی ایشن کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے تمام بین الاقوامی پروازوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا لیکن قطر کے ساتھ پروازیں جاری ہیں اور دونوں ممالک کے مابین فلائٹ ٹکٹ خریدنے کا زبردست مقابلہ دیکھا گیا ہے۔