اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب سے امریکی فوجیوں کی ایک مہینے میں واپسی کا بل پیش،اس کا مقصد سعودی بادشاہت پر کون سا دبائو ڈالنا ہے؟

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے ایک ری پبلیکن سینیٹر نے سعودی عرب سے امریکی فوجیوں کی واپسی سے متعلق قانون سازی کے لیے ایک بل پیش کیا ہے جس کا مقصد سعودی بادشاہت پر خام تیل نکالنے کے معاملے میں دبائو ڈالنا ہے، کیونکہ بڑی مقدار میں تیل کی برآمد سے تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جس سے امریکی آئل کمپنیوں کااپنے ملک میں نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق تیل پیدا کرنے والی امریکی ریاست لوزینانا کے سینیٹر بل کیسڈی کی طرف سے پیش کیے گئے بل میں 30 دنوں کے اندر سعودی عرب سے امریکی فوجی واپس بلانے کے لیے کہا گیا ۔ اس سے قبل مارچ میں دو ری پبلیکن سینیٹرز نے بھی اسی نوعیت کا بل پیش کیا تھا۔ تاہم، نئے بل میں فوجیوں کی جلد واپسی کے لیے کہا گیا ۔سینیٹر کیسڈی نے کہاکہ دوسروں کو تحفظ فراہم کرنے والے فوجیوں کو ہٹانے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ دوستی اور مدد یک طرفہ نہیں بلکہ دو طرفہ معاملہ ہے۔سینیٹر کیسڈی کے بل کو منظوری کے لیے بحث مباحثے کے بعد کئی منازل طے کرنا ہوں گی جن میں اس کا سینیٹ سے منظور کیا جانا، پھر ایوان نمائندگان کی تائید حاصل کرنا اور آخر میں اس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط، جس کے بعد ہی وہ قانون بن سکے گا۔بل میں یہ بھی کہا گیا کہ اس کا اطلاق ہونے کے بعد دس روز کے اندر سعودی عرب کے تیل پر بھاری محصولات عائد ہو جائیں گے اور اس چیز کو یقینی بنایا جائے گا کہ سعودی تیل 40 ڈالر فی بیرل سے کم پر فروخت نہ ہو۔صدر ٹرمپ سعوی عرب اور روس کے تیل کی درآمدات پر محصولات لگانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ لیکن، توانائی سے منسلک مفادات کے باعث اس پر عمل درآمد نہیں کر سکے۔تاہم، اس بل کے تحت امریکہ سعوری عرب سے پیٹریاٹ میزائل نہیں ہٹائے گا۔فی الحال اس بل پر بحث ممکن نہیں ہے، کیونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے کانگریس کے اجلاس نہیں ہو رہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…