بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

کویت میں کرونا وائرس کیخلاف بہترین اقدامات کے باوجود ہر گزرتے دن کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں اضافہ، مزید 8 پاکستانی بھی کرونا کا شکار ہو گئے

datetime 11  اپریل‬‮  2020 |

کویت( آن لائن ) خلیجی ریاست کویت میں حکومت کے بہترین احتیاطی اقدامات کے باوجود کورونا وائرس کے مریضوں کی گنتی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 83 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، جن میں 8 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق نئے مریضوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد مملکت میں اس موذی وائرس سے متاثرہ افراد کی گنتی 993 تک جا پہنچی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند نے بتایا کہ کورونا کے تازہ متاثرین میں51 بھارتی، 7 بنگالی،2 کویتی، 8 پاکستانی، 5نیپالی، 3 مصری، 1 فلپائنی اور 1شامی باشندہ شامل ہے۔کورونا کے تازہ ترین کویتی مریض بیرون ملک سے آئے تھے۔ جبکہ دیگر مریض مقامی طور پر کورونا متاثرین سے میل جول رکھنے کے باعث اس موذی مرض کا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ کچھ افراد کو کورونا کے شبے میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔اس وقت کورونا کے 10 مریضوں کی حالت نازک ہے، جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ مملکت میں گزشتہ روز مزید 12 افراد کورونا سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد کویت میں کورونا سے شفا پانے والوں کی کل گنتی 123 ہو گئی ہے۔ جبکہ باقی قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہیں۔گزشتہ چند روز کے دوران بھی درجنوں پاکستانیوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کے روز بھارت سے تعلق رکھنے والا 46سالہ مریض زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔ یہ شخص کئی دنوں سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل تھا، تاہم اس کی تشویش ناک حالت میں سدھار نہ آ سکا اور دنیا سے کوچ کر گیا۔کویتی حکومت نے کورونا پر قابو پانے کے سلسلے میں کڑے انتظامات کر رکھے ہیں۔ اسی سلسلے میں دو علاقوں جلیب الشیوخ اور مہبولہ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جہاں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السندنے لوگوں کو تاکید کی کہ وہ خود کو گھروں تک ہی محدود رکھیں، تاکہ کورونا کے وار سے ممکنہ حد تک محفوظ رہ سکیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…