منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

افغانستان کا دہشت گرد اور آئی ایس آئی آیس خراسان کے سربراہ اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار،حیرت انگیز وجہ بھی بتا دی

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)افغانستان نے دہشت گرد اور آئی ایس آئی آیس خراسان کے سربراہ اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان وزارت خارجہ نے دہشت گرد عبداللہ اورکزئی عرف اسلم فاروقی کے حوالے سے بیان جاری کر دیا

جس کے مطابق افغانستان نے دہشت گرد اور آئی ایس آئی آیس خراسان کے سربراہ اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔ افغان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت نے افغانستان سے اسلم فاروقی کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔افغان وزارت خارجہ کے مطابق اسلم فاروقی داعش کا سربراہ ہے جو افغانستان میں بہت سے جرائم میں ملوث ہے۔افغان وزارت خارجہ نے کہاکہ اسلم فاروقی پر بہت سے حملوں کا الزام ہے جس میں بہت سے افغان شہری اور فوجی جاں بحق ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ اسلم فاروقی کے ساتھ افغانستان کے قوانین کے تحت سلوک کیا جائیے گا،افغانستان دہشت گردوں کے خلاف امتیاز نہیں برتتا اور اس کو غیر قانونی قرار دیتا ہے۔ افغان وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے درمیان مجرموں اور جرائم پیشہ افراد کے تبادلے کا معاہدہ موجود نہیں ہے اس لیے اسلم فاروقی کیساتھ افغانستان کے قوانین کے مطابق سلوک کیا جائیگا۔ وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک مشترکہ سیکورٹی و امن پلان کے تحت معلومات پر تبادلہ کر سکتے ہیں، اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…