منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چین کے بعد دنیا کا وہ دوسرا ملک جس نے کرونا وائرس پر قابو پالیا

datetime 8  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے مختلف ملکوں میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں مگر نیوزی لینڈ میں حکومت کے سخت اقدامات نے مہلک وائرس کو پھیلنے سے روک دیا ہے۔نیوزی لینڈ میں 15 فروری کو کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد حکومت نے انتہائی سخت اقدامات کیے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نیوزی لینڈ نے پہلے اپنی سرحدوں کو بند کیا

اور سیاحوں کی آمد پر مکمل پابندی عائد کی۔حکومت نے 29 مارچ کو ملک بھر میں ایک مہینے کے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا اور ضروری اشیاء خریدنے والوں کے لیے 6، 6 فٹ کے فاصلے پر رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں جبکہ دکانوں میں ایک سے زیادہ خریدار کی موجودگی پر پابندی عائد کی گئی۔لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں کرنے پر گرفتاریاں کی گئیں حتیٰ کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے وزیر صحت کی بھی تنزلی کی گئی۔نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک میں تقریباً 47 ہزار ٹیسٹ کیے ہیں جن میں تقریباً ایک ہزار افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 241 مشتبہ کیسز ہیں اور صرف ایک ہلاکت ہوئی ہے۔وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ مہلک وائرس سے اب تک 282 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن خود مہلک وائرس کے خلاف جنگ کی قیادت کررہی ہیں اور انہوں نے بدھ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں کیسز میں روز بروز کمی آتی جارہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ فی الحال گھروں میں رہیں اور وائرس کو مکمل شکست سے دو چار کریں۔خیال رہے کہ صرف چین اب تک مہلک وائرس کو شکست سے دوچار کرسکا ہے اور گزشتہ روز وہاں پہلی بار کورونا وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…