اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس، کھانسی کی مدد سے مرض کی نشاندہی کرنیوالی ایپ تیار،زبردست اعلان کر دیا گیا

datetime 2  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد دکن(این این آئی) بھارت میں کھانسی کی مدد سے کورونا مرض کی نشاندہی کرنیوالی ایپ تیار کرلی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں کورونا وائرس ٹیسٹ میں مدد کی غرض سے کھانسی کی اسکریننگ کیلئے ایک ’KAS کاس‘ نامی ایپ تیار کی گئی ہے جس سے سانس کی حالت معلوم کی جاسکتی ہے۔

اس ایپ میں صارف اپنی کھانسی کی آواز ریکارڈ کرے گا جس سے ایپ تجزیہ کرکے نتائج بتائے گی۔اس ایپ کا اصل مقصد مختصر مدت میں مریضوں کی بڑی تعداد کے لیے ابتدائی اسکریننگ کا عمل ممکن بنانا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس ایپ کا نام ’کاس‘ اس لیے رکھا گیا ہے کہ کیونکہ سنسکرت زبان میں کاس کے معنی کھانسی کے ہیں۔مذکورہ ایپ حیدرآباد دکن میں قائم اسٹارٹ اپ سالسیٹ ٹیکنالوجیز اور آئی ٹی فرم زینسارک ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ نے تیار کی ہے۔زینسارک کے عہدیدار منموہن جین نے بتایا کہ یہ ایپ سانس کی مختلف بیماریوں کے تحت مختلف اصولوں پر کام کرتی ہے یعنی جن افراد کو سانس کی بیماری ہوتی ہے انہیں کھانسی کی شکایت ہوتی ہے، ایسی صورت میں یہ ایپ بتائے گی کہ کونسی کھانسی کی آواز کس بیماری کی نشاندہی کر رہی ہے۔اس ایپ کو تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اسے لیبارٹری کے متبادل نہ سمجھا جائے اور اسے صرف ایک مانٹیرنگ آلے کے طور پر جانچا جائے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…