اسلام آباد (این این آئی) جاپان پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 21لاکھ 60 ہزار ڈالر فراہم کرے گا۔اسلام آباد میں جاپانی سفارتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حکومت جاپان نے یونیسف کے ذریعے 16لاکھ 20ہزار ڈالر اور عالمی ادارے آئی او ایم کے زریعے پانچ لاکھ چالیس ہزار ڈالر پاکستان کو کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاپان کی امداد سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج ومعالج کی استعداد کو بڑھانے اور وباء کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔پاکستان میں جاپان کے سفیرنے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام وباء کے نمٹنے کے لئے موثر کوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاپان نے وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔