پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کورونا وائرس،یورپ نے چین میں بننے والی کٹس اور ماسک مسترد کر دئیے

datetime 1  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(این این آئی)بعض یورپی حکومتوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چین کی طرف سے بنایا گیا سازوسامان لینے سے انکار کر دیا ہے۔سپین، ترکی اور ہالینڈ کے حکام نے کہاہے کہ ہزاروں ٹیسٹنگ کٹس اور طبی ماسکس غیرمعیاری اور ناقص ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہالینڈ کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا کہ انھوں نے چھ لاکھ ماسک واپس منگوا لیے ہیں۔

یہ سامان ایک چینی کمپنی نے 21 مارچ کو بھیجا اور اسے طبی کارکنوں کے ہ راول دستوں کو بانٹ دیا گیا۔ان کا کہناتھا کہ ماسکس کی فٹنگ میں مسئلہ تھا اور ان میں لگے فلٹرز ٹھیک طرح کام نہیں کر رہے تھے حالانکہ ان کا کوالٹی سرٹیفیکیٹ موجود تھا۔بیان کے مطابق بقیہ سامان کو فوراً روک لیا گیا اور اسے تقسیم نہیں کیا گیا۔ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ سامان استعمال میں نہیں لایا جائے گا۔سپین کی حکومت کو بھی اسی قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جب انھوں نے ایک چینی کمپنی سے ٹیسٹنگ کٹس منگوائیں۔سپین میں چینی سفارتخانے نے ٹویٹ کیا کہ ان کٹس کو بنانے والی کمپنی شینجن بائیو ایزی بائیو ٹیکنالوجی کے پاس اپنا سامان بیچنے کے لیے چینی طبی حکام کی طرف سے جاری کردہ سرکاری لائسنس نہیں تھا۔انھوں نے وضاحت کی کہ چینی حکومت اور علی بابا گروپ کی طرف سے عطیہ کیے گئے سامان میں سینجن بائیو ایزی کی مصنوعات شامل نہیں تھیں۔ترکی نے بھی اعلان کیا کہ چینی کمپنیوں سے منگوائی گئی ٹیسٹنگ کٹس درست نتائج نہیں دے رہی تھیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ تین لاکھ 50 ہزار ٹیسٹ ٹھیک تھے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…