منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

کورونا وائرس سے امریکا و فرانس میں ایران سے زیادہ ہلاکتیں

datetime 31  مارچ‬‮  2020 |

پیرس(این این آئی )یورپی ملک فرانس میں 30 مارچ کو ریکارڈ 418 جب کہ امریکا میں پہلی بار کورونا وائرس کی وجہ سے 500 ہلاکتیں ہونے کے بعد دونوں ممالک میں ہلاکتیں بڑھ کر 3 ہزار سے زائد ہوگئیں جو کہ ایران سے زیادہ ہیں۔ابتدائی طور پر کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئی تھیں اور 31 مارچ کی صبح تک وہاں مجموعی ہلاکتوں کی

تعداد 2757 تھی۔تاہم امریکا اور فرانس میں پہلی بار سب سے زیادہ ہلاکتیں ہونے کے بعد دونوں ممالک ایران سے ہلاکتوں میں آگے نکل گئے۔امریکی اخبار کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے 30 مارچ کو پہلی بار ریکارڈ 500 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار سے زائد ہوگئی۔امریکا میں ہونے والی 3 ہزار ہلاکتوں میں سے صرف 1200 ہلاکتیں ایک ہی ریاست نیویارک میں ہوئیں جہاں کورونا وائرس کے مریض بھی سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں 31 مارچ کی صبح تک جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار سے زائد ہوچکی تھی، وہیں وہاں پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 65 ہزار تک جا پہنچی تھی اور صرف امریکا میں کورونا کیس کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ وہ مجموعی طور پر چین اور ایران کے مشترکہ کیسز سے بھی زیادہ ہے۔چین میں کورونا وائرس سے 82 ہزار جب کہ ایران میں42 ہزار تک افراد متاثر ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے مشترکہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے بھی کم بنتی ہے مگر امریکا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار تک جا پہنچی ہے۔امریکا کی طرح یورپی ملک فرانس میں بھی پہلی بار 30 مارچ کو 418 ریکارڈ ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد وہاں بھی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی جو کہ ایران سے بھی زیادہ ہے۔فرانس میں 31 مارچ کی صبح تک کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوچکی تھی جب کہ وہاں مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 45 ہزار سے زائد ہو چکی تھی۔امریکا اور فرانس میں اگر یوں ہی ہلاکتیں جاری رہیں تو ممکنہ طور پر دونوں ممالک سب سے زیادہ متاثر ممالک اٹلی اورایران سے بھی ہلاکتوں سے آگے نکل جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…