کورونا وائرس، سپین کو آج سے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

29  مارچ‬‮  2020

اسپین ( آن لائن ) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسپین کے وزیر اعظم نے آج پورا ملک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اسپین کے وزیر اعطم پیدرو سانچز نے پیر سے پورا ملک مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا۔پیدرو سانچز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اشیائے ضروریہ کے علاوہ ہر قسم کی خرید و فروخت بند رہے گی

اور کسی بھی شخص کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اسپین کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث سخت فیصلہ کرنا پڑے گا کیونکہ کورونا وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ اسپین میں کورونا کے کیسز میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جبکہ تقریباً 6 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین میں متاثرہ افراد کی تعداد 73 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ اسپین کے بادشاہ فلپ ششم کی کزن شہزادی ماریہ ٹریسا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر چل بسی ہیں۔ ہسپانوی شہزادی ماریہ کا تعلق بربن پارما شاہی گھرانے سے تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…