پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھارتی نکلا ،نام اور کس جگہ کا رہائشی ہے؟پتہ چل گیا

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی ) شدت پسند عسکری تنظیم داعش نے افغانستان میں سکھوں کے گردوارے پر خودکش حملہ کرنے والے کی تصویر جاری کردی جو بھارتی شہری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابو خالد الہندی نامی خودکش بمبار اصل میں محمد ساجد ہے جو کیرالہ کا رہائشی ہے تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

افغانستان کے قدیم ترین گردوارے پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔خیال رہے کہ 25 مارچ کو افغانستان میں دہشت گردوں نے سکھوں کی دھرم شالا پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں25 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔حملہ کابل کے شوربازار علاقے میں کیا گیا اور جوابی کارروائی میں4 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔ حملہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی کثیر تعداد دھرم شالا میں عبادت کیلئے جمع تھی۔ حملے کے وقت کم سے کم 150 لوگ دھرم شالا میں موجود تھے۔افغانستان میں300 کے لگ بھگ سکھ خاندان رہائش پذیر ہیں اور ماضی میں بھی انہیں دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ سن 2018 میں افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں سکھ برادری کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…