پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس سے جنگ سے متاثرہ ممالک میں بچے اور خواتین متاثر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے دنیا کے سامنے بڑا مطالبہ رکھ دیا

datetime 24  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا سے جنگ بندی کی اپیل کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہاکہ دنیا تنازعات کو فوری ختم کرے، جنگ سے متاثرہ ممالک میں نظام صحت تباہ ہوچکا ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کو کورونا وائرس جیسے چیلنج کا سامنا ہے، جنگ سے متاثرہ ممالک میں بچے اور خواتین متاثر ہورہے ہیں

۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک کو کورونا وائرس جیسے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے، یہ وقت قومیت، مسلک اور عقیدے کی جنگ کا نہیں وائرس سے لڑنے کا ہے۔خیال رہے کہ دنیا بھر کو متاثر کرنے والا مہلک مرض کورونا وائرس 195 ممالک تک پھیل گیا جس نے متاثر ہونے والے 16 ہزار 553 افراد کی جان لے لی۔عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ورلڈومیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسے شکست سے دوچار کرنے والے افراد کی تعداد بھی ایک لاکھ 2 ہزار 429 ہو چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…