اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس کو شکست ، چین میں زندگی معمول پر آنے لگی، 5 سو سے زائد سینما ہالز کھول دیے گئے

datetime 23  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی) چین میں کورونا کی وجہ سے بند سینما کھلنے لگے۔تفصیلات کے مطابق دسمبر 2019 میں کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد چین نے جنوری 2020 میں ملک بھر کے سینما بند کرنا شروع کیے تھے اور فروری 2020 کے وسط تک تقریبا 70 ہزار سینما ہالز کو بند کردیا گیا تھا،کورونا وائرس کا آغاز چین سے ہی ہوا تھا اور ابتدائی 2 ماہ تک وبا وہیں پھیل رہی تھی تاہم بعد ازاں فروری کے آخر تک کورونا وائرس دیگر ممالک میں بھی پھیلنا شروع ہوا۔

چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار تک جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3200 تک جا پہنچی تھی تاہم مارچ 2020 کے پہلے ہفتے چین سے کورونا کے نئے کیسز آنے میں واضح کمی دیکھی گئی تھی۔گزشتہ ایک ہفتے سے چین کے کئی شہروں میں مقامی طور پر کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے نہیں آئے تاہم بیرون ممالک سے چین پہنچنے والے افراد میں کورونا کی تشخیص ہو رہی ہے اور اب تک وہاں بیرون ممالک سے آنے والے یومیہ 40 سے 50 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہو رہی ہے۔مقامی سطح پر کورونا کے مریضوں کے سامنے نہ آنے کے بعد جہاں چین میں مارچ کے وسط میں ہی معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی تھیں اور شاپنگ مالز سمیت عوامی مقامات کو کھولنا شروع کردیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں تقریبا ڈیڑھ ماہ تک بند رہنے کے بعد سینما ہالز کو بھی کھولنا شروع کردیا گیا۔شوبز ویب سائٹ ورائٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چین کی کم سے کم 5 ریاستوں میں 23 مارچ کی صبح تک 500 سے زائد سینما ہالز کھول دیے گئے۔رپورٹ میں سرکاری خبر نشریاتی ادارے سی جی ٹی این اور ایک کاروباری نشریاتی ادارے کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 21 مارچ کو ہی چین میں 400 سے زائد سینما کھول دئیے گئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 23 مارچ کی صبح تک چین بھر میں کھولے جانے والے سینما ہالز کی تعداد بڑھ کر 507 تک جا پہنچی اور ابتدائی طور پر فلموں میں مقامی فلموں کو ریلیز کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس جیسی وبا کی وجہ شہر اور سینما بند رہنے کے بعد لوگوں میں تاحال خوف ہے اور انتہائی کم لوگ سینما کا رخ کر رہے ہیں ،انتظامیہ بھی اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ لوگوں کو قریب میں بٹھانے کے بجائے ایک دوسرے سے دور بٹھایا جائے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر چین کی 5 ریاستوں کے مختلف شہروں کے 500 سے زائد سینما کھولے گئے ہیں جو کورونا کی وجہ سے بند کیے سینما ہالز کا محض 5 فیصد سے بھی حصہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق کھولے گئے متعدد سینما گھروں میں ایک بھی ٹکٹ فروخت نہیں ہوا ، کئی سینما ہالز میں محض 2 ہزار ڈالر کی کمائی ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر سینما ہالز کے کھلنے کے بعد باکس آفس پر کمائی کی رفتار سستی دیکھی جا رہی ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ہفتے تک لوگوں کے دلوں سے خوف ختم ہوجائے گا اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد سینما ہالز کا رخ کریگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…