اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرونا وائرس نے کس ملک کو مارشل لا لگانے پر مجبور کردیا؟ برطانوی میڈیا کے دعوے نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

datetime 23  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن،واشنگٹن (آن لائن) امریکی حکومت کورونا وائرس سے متاثر ہوئی تو فور اسٹار جنرل کمانڈ سنبھالے گا۔برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوجی قیادت نے کورونا وبا کے پھیلنے پر متبادل انتظام کی منصوبہ بندی کرلی ہے اور اگر سیاسی قیادت کورونا وائرس کا شکار ہوئی تو مارشل لاءلگایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے تقریبا دنیا کے تمام ممالک ہی متاثر ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 14 ہزار 600 سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ اس وبا سے 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔دریں اثناامریکہ کی سابق قومی سلامتی مشیر سوسن رائس نے امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کافی مرتبہ خبردار کرنے کے باوجود عالمی وبائی مرض کے مقابلے کے لئے مناسب تیاری کرنے میں ناکام رہی ہے۔اپنے ایک بیان میںسوزن رائس نے کہا کہ ان کی ٹیم نے ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں کو ممکنہ وباء￿ کے خطرے سے آگاہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اوباما انتظامیہ کی قیادت میں گلوبل ہیلتھ سیفٹی اور بائیوڈیفینس آفس قائم کیا تھا۔اس دفتر کو دو سال قبل بند کردیا گیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا2018 میں اس دفتر کو بند کرنا موجودہ وبائی صورتحال سے نمٹنے میں موجودہ حکومت کی سست روی کی ایک وجہ قرار دیا جاسکتاہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…