جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

لشکر طیبہ اور پاکستانی ایجنسیوں کے ساتھ تعلقات کے شبے میں بنگالی خاتون گرفتار ، بھارتی فوجیوں کو جال میں پھنسانے کا الزام

datetime 22  مارچ‬‮  2020 |

ملایاپور(نیوز ڈیسک) مغربی بنگال میں لشکر طیبہ سے مبینہ روابط کے الزام میں گرفتار ہونے والی 22 سالہ طالبہ کے بارے میں پولیس نے تفتیش کے بعد کہا کہ وہ بھارتی فوجیوں کو اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کر رہی تھی۔ ماسٹرز کی ڈگری کی پہلی سال کی طالبہ ، تانیہ پروین کو جمعرات کے روز،

بصیرہٹ پولیس ضلع میں بدوریہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں، بنگلہ دیش کی سرحد سے ملحقہ ملایا پور گاوں میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے ایک ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا اور 14 دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا۔مغربی بنگال پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس کے موبائل فون میں موجود مواد کی تفتیش کے دوران یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ وہ فیس بک اور واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستانی فوجیوں سے دوستی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تاہم اسے ابھی تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔پولیس کے مطابق طالبہ مبینہ طور پر تحریک لبیک کیلئے خواتین کو بھرتی کرتی رہی اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعہ ملک دشمن مواد کو وائرل کرتی رہی جو کہ پاکستانی سم کارڈوں کے ذریعے تیار کی گئیں۔خاتون پر الزام لگاتے ہوئے ایس ٹی ایف کے انسپکٹر جنرل ، اجے کمار نند نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ساتھ اس خاتون کے براہ راست روابط کا پتہ لگایا ہے۔ اجے کمار نند نے الزام لگایا کہ پاکستان میں ایل ٹی کے کارکنوں کے ساتھ اس کا براہ راست رابطہ قائم ہوچکا ہے۔ وہ ان کے ساتھ بات چیت کے لئے ڈارک ویب کا استعمال کررہی تھی۔ پولیس نے غیرقانونی سرگرمیاں کی روک تھام ایکٹ اور ملک بغاوت سے متعلق آئی پی سی کے تحت ملزم طالبہ کے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…