پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

مصر میں تمام مساجد اور گرجا گھروں کے دروازے عبادت گزاروں کے لیے بند

datetime 22  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر میں حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے اقدام کے تحت تمام مساجد اور گرجا گھروں کو عبادت گزاروں کے لیے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصر نے اب تک کرونا وائرس کے 285 کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ان میں آٹھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔سوشل میڈیا پر بہت سے مصریوں نے گذشتہ روز حکومت کو نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ نہ کرنے پر

تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ بھی ہمسایہ عرب ممالک کی طرح مساجد اور دوسری عبادت گاہوں کے دروازے بند کردے۔مصر کی اسلامی وقف کی وزارت نے کہا کہ وہ تمام مساجد کو دو ہفتے کے لیے بند کردیا جائے گا لیکن وہاں سے لاؤڈ اسپیکروں( صوت المکبر) کے ذریعے پنج وقت نمازوں کی اذان دینے کی اجازت ہوگی۔قبل ازیں مصر کی دانش گاہ جامعہ الازہر نے قاہرہ کے قدیم حصے میں واقع اپنی تاریخی جامع مسجد کوبند کرنے کا اعلان کیااور کہاکہ یہ اقدام عبادت گزاروں کے تحفظ کے لیے کیا جارہا ہے اور کرونا وائرس کی وبا کے خاتمے تک مسجد بند رہے گی۔مصر کے قبطی آرتھو ڈکس چرچ نے اپنے تمام گرجا گھروں کو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر بند کرنے کا حکم دیا اور وہاں دو ہفتے تک مذہبی اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عاید کردی ۔چرچ نے مذہبی تعلیم کے تربیتی اداروں میں جانے پر پابندی عاید کردی اور گرجا گھروں سے ملحقہ تعزیتی ہالوں کو بھی بند کردیا ۔اب کسی مرنے والے کسی عیسائی کی آخری رسوم میں صرف اس کے خاندان کے افراد ہی شرکت کرسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…