ابوظہبی(این این آئی )متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے توار سے ملک بھر میں تمام سرکاری اور نجی بیچز ، سوئمنگ پول ، سینما گھر ، پبلک پارک اور ورزش گاہیں( جِم ) دو ہفتے تک عارضی طور پر بند کردیئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امارات کی حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مزید نئے احکامات جاری کردیئے اور ریستورانوں اور کھانے پینے کی
جگہوں میں بیٹھنے کی گنجائش کو 20 فی صد تک محدود کرنے کی ہدایت کی ہے۔لوگوں کو پھر یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سماجی فاصلہ اختیار کریں اور ایک دوسرے سے دو میٹر تک دور رہیں۔ حکومت نے شہریوں پر زوردیا کہ وہ تازہ ہوا میں ورزش کریں۔ریستورانوں اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیشگی حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔انھیں بند نہیں کیا گیا اور انھیں حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دوسری جگہوں ، دفاتر یا مکانوں میں کھانے کے آرڈر مہیا کرنے کی اجازت ہوگی۔