اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کی وجہ سے اٹلی میں لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے روم کے ائیرپورٹ پر درجنوں پاکستانی پھنس گئے ہیں۔ ان پاکستانی مسافروں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ائیرلائن نے انہیں ڈراپ کر دیا، پاکستانی سفارتخانے نے بھی ان کی کوئی مدد نہیں کی۔حکومت سے ان پاکستانی مسافروں نے واپسی کا بندوبست
کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اٹلی اس وقت کرونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور پورا ملک ہی لاک ڈاؤن ہے، اٹلی میں ایک دن میں چھ سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں، یہاں ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اٹلی میں کرونا وائرس بے قابو ہو چکا ہے، اٹلی میں اس وائرس سے 47 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔