افغانستان میں بیک وقت دو صدور، سرکاری امور ٹھپ امریکی حکام سمیت مختلف حلقوں سے کوششیں جاری

21  مارچ‬‮  2020

کابل(این این آئی)افغانستان میں بہ یک وقت دو حکومتوں کے قیام کے سبب نہ صرف سرکاری کاموں میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں، بلکہ عام آدمی کے لئے بھی جو جنگ و جدال سے تھک چکا ہے، زندگی اور مشکل ہوگئی ہے۔اور، ایسا لگتا ہے کہ جو معاہدہ طالبان اور امریکہ کے درمیان طے پایا تھا، جس میں طالبان اور حکومت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ بھی طے ہوا تھا، اس پر بھی عمل درآمد رکا ہوا ہے۔

ساتھ ہی، بین الافغان بات چیت کے لیے مقررہ ڈیڈلائن بھی گزر چکی ہے۔تاہم، ایسی اطلاعات آرہی ہیں کہ امریکہ کے نمائندہ خصوصی، زلمے خلیل زاد سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے کوششوں کے سبب اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان مصالحت کا کوئی فارمولا طے ہو جائے اور 40یا 60کی بنیاد پر شراکت اقتدار کے کسی فارمولے پر پہنچ جایا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسوقت صورت حال یہ ہے کہ دونوں میں سے کوئی بھی اپنی کابینہ کا اعلان نہیں کر سکا۔ دونوں کے حامی ایک دوسرے کو کام نہیں کرنے دے رہے ہیں اور خمیازہ عام آدمی کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ طالبان بھی اس صورت حال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اب ایسا لگتا ہے کہ زلمے خلیل زاد اور سینئر افغان سیاست دانوں کی کوششوں سے افغانستان کے سال نو کے موقع پر کوئی معاہدہ دونوں کے درمیان طے ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…