واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں کورونا وائر س سے مزید 57 افراد ہلاک ہونے کے بعد کل اموات 264 ہو گئیں، جبکہ یہاں ایک ہی روز میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد کورونا کے نئے مریض سامنے آ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا کے مجموعی کیسز 19 ہزار سے بڑھ گئے جس کے بعد اس وائرس سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے
ملکوں میں امریکا چھٹے نمبر پر آ گیا۔کیلی فورنیا کے بعد ریاست نیو یارک، فلوریڈا اور ایلی نوائے میں پابندیاں بڑھا دی گئیں، امریکا میکسیکو سرحد غیر ضروری سفر کے لیے بند کر دی گئی ہے۔امریکا میں ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ ٹیکس وصولی 15 جون تک موخر کر دی گئی ہے۔امریکا میں اموات کے اضافے کے باوجود ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں کورونا کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں، امریکا بھر میں لاک ڈاون کی ضرورت نہیں۔امریکی منڈی ڈاوی جونز، ایس اینڈ پی میں 4 فی صد سے زائد کمی دیکھی گئی، رواں ہفتے 2008ء کے بعد سے امریکی بازار کا بدترین ہفتہ رہا، صدر ٹرمپ کے دور کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گیا۔