اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی کے شہر مچراتہ میں ایک پاکستان کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا ۔ نماز جنازہ میں صرف چھ افراد کی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری ولایت خان اٹلی مچراتہ میں کرونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے
ان کی نمازہ جنازہ میں صرف چھ افراد نے شرکت کی ۔ اٹلی میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونیوالے افراد کی نمازہ میں شرکت پر پابند ی عائد ہے ۔ ولایت خان کے قریبی رشتہ دار نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا ہم ان کی نمازہ جنازہ بھی ٹھیک طرح سے ادا نہیں کر سکے ۔حال یہ ہے کہ میں اظہار افسوس کیلئے اپنے کزن کے گھر بھی نہیں جا سکتا ۔اس اجازت مجھے اٹلی کا قانون نہیں دیتا ۔ اٹلی کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بڑی شخصیت بھی اس وائرس کی وجہ سے انتقال کر جائے تو اسے بھی ایسے ہی سلوک کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ولایت خان کی نمازہ جنازہ میں شریک افراد کی تعداد صرف 6ہے جبکہ امام نمازہ جنازہ کی اور نمازہ جنازہ میں شریک افراد ایک دوسرے سے فاصلے پر کھڑے میت کیلئے دعائے مغفرت کر رہے ہیں ۔