نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پورے بھارت میں کرفیو لگانے کا فیصلہ، مقبوضہ کشمیر کو کرفیو کے ذریعے بند کرنے والی مودی سرکاری بھارت میں کرفیو لگانے پر مجبور ہو گئی، وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار 22 مارچ کو ملک بھر میں کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق کرفیو اتوار کی صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک لگایا جائے گا اور اس کرفیو کا نفاذ پورے بھارت میں ہو گا۔
بھارتی حکومت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ کوئی شہری کرفیو کے دوران گھر سے نہ نکلے، یہاں تک کہ بزرگ شہریوں کو بھی گھروں سے نہ نکالنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ کرونا وائرس کی وجہ سے انڈیا میں اب تک چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس پر دنیا بھر کے لوگوں کا کہناہے کہ کشمیریوں کو گھروں میں بند کرنے والا بھارت اب خود اپنے ملک میں کرفیو لگانے پر مجبور ہو گیا ہے۔