ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ملک بھر میں تمام مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے، اس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تمام مساجد میں ایک ماہ تک نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ امارات وزارتی صحت کے مطابق
اب کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 98 ہو چکی ہے۔ کرونا وائرس یہاں تیزی سے پھیل رہا ہے اس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے مریض سامنے آتے جا رہے ہیں۔ حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے مریضوں کی گنتی میں کوئی زیادہ اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔