اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

چینی صدر کی کورونا سے نمٹنے پر تقریر کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ایگزیکٹو لاپتہ ،جانتے ہیں انہوں نے شی جن پنگ کو کیا کہہ کر پکارا تھا؟

datetime 16  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آن لائن)ایک بااثر سابق چینی پراپرٹی ایگزیکٹو جنہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کی گزشہ ماہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے کی گئی تقریر پر انہیں ‘مسخرہ’ کہا تھا، لاپتہ ہوگئے۔چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کے رکن اور سابق سرجاری پراپرٹی ڈویلپرہوایوان ریئل اسٹیٹ کے اعلیٰ ایگزیکٹو رین زیکیانگ جت 3 دوستوں نے ان کی گمشدگی کی تصدیق کی اور کہا کہ ان سے 12 مارچ سے رابطہ نہیں ہوا ہے۔

اب کی قریبی دوست وانگ ینگ نے رائٹرز کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارے کئی دوست ان کو تلاش کر رہے ہیں اور اور سب بہت فکر مند ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ رین زیکیانگ کے ایک عوامی شخص تھے اور ان کی گمشدگی کا بہت لوگوں کو علم ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘جو ادارہ اس کا ذمہ دار ہے اسے مناسب اور قانونی وضاحت جلد از جلد دینی ہوگی’۔بیجنگ کی پولیس نے فون اور فیکس کے ذریعے رائے کی درخواستوں پر فوری رد عمل نہیں دیا ہے۔چینی ریاستی کونسل کے معلومات کے دفتر نے بھی رائے کی درخواست پر جواب نہیں دیا۔رین زیکیانگ کی جانب سے حالیہ ہفتوں میں اپنے دوستوں سے شیئر کیے گئے ایک مضمون میں چینی صدر کی 23 فروری کی تقریر پر تنقید کی گئی جس کی بعد ازاں دیگر نے کاپیاں آن لائن کردی تھیں۔امریکا سے چلنے والی ویب سائٹ چائنہ ڈیجیٹل ٹائمز کے مطابق اس مضمون جس میں شی جن پنگ کو ان کے نام سے مخاطب نہیں کیا گیا تھا رین زیکیانگ نے تقریر کا مطالعہ کرنے کا بعد کہا تھا کہ ‘مجھے ایک حکمراں کھڑا اپنے نئے لباس دکھاتا نظر نہیں آیا بلکہ ایک برہنہ کھڑا مسخرہ نظر آیا جو بار بار خود کو حکمران بتارہا تھا’۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعت کے اندر ‘گورننس کا بحران’ ہے اور آزاد میڈیا اور آزادی اظہار رائے کے نہ ہونے سے وبا کو فوراً روکا نہیں جاسکا اور صورتحال مزید خراب ہوگئی۔

رین زیکیانگ کی گمشدگی ایسے موقع پر سامنے آئی جب مقامی میڈیا اور آن لائن صارفین کے وبا پر بحث کرنے پر سینسر شپ حالیہ ہفتوں میں مزید سخت ہوگئی ہے۔رین زیکیانگ جنہیں ‘کینن رین’ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، کو اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی سزا میں پارٹی نے 2016 میں ایک تک نگرانی میں رکھا تھا۔اس سال حکومت نے ٹوئٹر جیسے چینی پلیٹ فارم ویبو سے رین زیکیانگ کا اکاؤنٹ بند کرنے کا بھی حکم دیا تھا جس میں ان کے اس وقت 3 کروڑ فالوورز تھے۔حکومت نے کہا تھا کہ وہ ‘غیر قانونی معلومات پھیلارہے ہیں’۔بیجنگ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو ‘عوام کی جنگ’ قرار دیا ہے جس کی قیادت شی جن پنگ کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…