واشنگٹن(این این آئی)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے انسانی خدمت اور فلاحی کاموں پر پوری توجہ مرکوز کرنے کے لیے کمپنی کے بورڈ سے استعفی دے دیا۔دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہونے والے بل گیٹس اپنی اہلیہ میلنڈا کے ساتھ دنیا کی بڑی فلاحی تنظیموں میں شامل گیٹس فاؤنڈیشن چلا رہے ہیں،یہ تنظٰیم صحت عامہ کے پروگرامز،
غربت اور امراض کے خاتمے کے لیے اربوں کی مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔بل گیٹس اپنی قائم کردہ فاؤنڈیشن کو وقت دینے کے لیے پہلے ہی 2008 میں کمپنی کے انتظامی امور سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں اور صرف کمپنی کے بورڈ میں شامل تھے تاہم اب انہوں ں ے مکمل طور پر کمپنی کے امور سے خود کو الگ کرلیا۔