لندن (این این آئی)برطانیہ میں نومولود بچے میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، چین کے بعد یہ دوسرا کم عمر ترین مریض ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ین میں فروری میں پیدا ہونے والے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ اس بچے کی والدہ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔نارتھ مڈل سکس ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے فوراً بعد والدہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت
آیا تھا جس کے بعد بچے کا ٹیسٹ لیا گیا۔بچے کو ہسپتال میں رکھا گیا جبکہ اس کی والدہ کو کورونا وائرس کے لیے مخصوص ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن ڈاکٹرز اور نرسوں نے والدہ اور بچے کی دیکھ بھال کی انہیں بھی الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ ابھی تک نو سال سے کم عمر کے بچوں میں کوروناوائرس کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔