پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں کوروناوائرس سے دوسری ہلاکت،ترکی میں پانچ کیس رپورٹ

datetime 14  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز /نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں کوروناوائرس سے دوسری ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد ملک میںکورونا کے مریضوں کی تعداد 82 ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق45ملکوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں سے 5 ہزار400 سے زائد افراد جان سے گئے جبکہ71 ہزار مریض صحت یاب ہوئے۔عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو کورونا وائرس کا نیا مرکز قرار دے دیا۔

یورپ میں کورونا وائرس سے اب تک 1500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس کے5 کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد ترکی نے 9 یورپی ملکوں کے لیے پروازیں معطل کردیں۔جرمنی، اسپین،فرانس،آسٹریا، ناروے، ڈنمارک،سوئیڈن، بیلجیئم، نیدرلینڈزکے مسافر ترکی میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔سعودی عرب میں کوروناوائرس کے پیش نظر2020کی مردم شماری معطل کردی گئی ہے۔شام میں کوروناوائرس کے پیش نظرتعلیمی ادارے2اپریل تک بند کردیے گئے۔سائپرس نے غیریورپی باشندوں کیلئے سرحد15دن کیلئے بند کردی ہے۔فرانسیسی وزارت صحت کے مطابق فرانس میں کوروناوائرس سے79اموات جبکہ3661کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈمیں کرائسٹ چرچ سانحیکی پہلی برسی کی تقریب کوروناکی وجہ سے منسوخ کر دی گئی۔ادھرامریکا میں کوروناوائرس کے پیش نظر18ریاستوں میں اسکول بند ہیں۔کمبوڈیا، اٹلی،جرمنی،اسپین،فرانس، امریکہ سے آنیوالوں پر30دن کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔کمبوڈیا کی جانب سے عائدسفری پابندیوں کااطلاق17مارچ سے ہوگا۔‎

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…