ماسکو(این این آئی )روسی حکومت نے نئے سامنے آنے والے کرونا وائرس کے پھیلا کے خطرے کے خلاف احتیاطی اقدامات کے طور پرصحافیوں سے کہا ہے کہ اگر وہ کسی بیماری کا شکار ہیں تو سرکاری تقریبات کی کوریج نہ کریں۔ صدر ولادی میر پوتین اور دوسرے سرکاری عہدیداروں سے دور ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کریملن نے یہ درخواست گزشتہ روز جاری کی ۔ اس سے ایک روز پیشتر روسی پارلیمنٹ کے اندرونی حصوں، ہالوں اور کمروں میں
جراثیم کش اسپرے کا چھڑکائو کیا گیا تھا۔ بعد ازاں پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں روسی صدر ولادی میر پوتین نے خطاب کیا۔اس موقعے پر ایکن پارلیمںٹ قرنطینہ کے سخت قواعد کو نظرانداز کرکے اجلاس میں آگئے تھے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پوتین کی خبروں کی کوریج کرنے والے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خاص طورپر بہت محتاط رہیں۔ اگر آپ کو کوئی عارضہ ہے تو اس کا علاج کرائیں اور صدر پوتین سے خود کو دور رکھیں۔