پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس! مؤذن نے اذان کے الفاظ ہی بدل دئیے!جانتے ہیں حی علی الصلاۃ کی جگہ کیاالفاظ پکار کرنمازیوں کوپیغام دیا؟

datetime 14  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نماز گھر سے پڑھو، کویت میں مؤذن نے اذان کے الفاظ بدل کر ادا کیے۔ اذان کی اس صورت کا ذکر صحیح بخاری میں جہاں حی علی الصلاۃ (آؤ نماز کی طرف) کی بجائے الصلاۃ فی بیوتکم (اپنے گھروں میں نماز پڑھو) کا حکم ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کویتی مسجد میں مؤذن نے جمعہ کے روز اذان کے الفاظ بدل کر ادا کیے جس میں لوگوں کو گھروں سے نماز پڑھنے کا کہا گیا۔نبی اکرم ﷺ کے دور میں بھی تیز بارش اور طوفان کے دوران ایسی اذان دیے جانے کی روایات موجود ہیں۔ روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بارش و الے دن اپنے مؤذن سے کہا: جب تم (اذان میں) اشھد ان محمد رسول اللہ کہو تو پھر حی علی الصلاۃ (آؤ نماز کی طرف) نہ کہو، بلکہ کہو، الصلاۃ فی بیوتکم (اپنے گھروں میں نماز پڑھو) لیکن لوگوں نے اس پر تعجب کا اظہار کیا تو انہوں نے فرمایا: یہ کام اس ہستی (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) نے کیا ہے جو مجھ سے بہت بہتر ہیں۔ بے شک جمعہ لازم ہے اور یقیناً میں نے ناپسند کیا کہ تم کو باہر نکالوں، پھر تم مٹی اور کیچڑ میں چل کر آؤ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…