پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وائرس نے ایران کو 60 سال بعد آئی ایم ایف سے قرض مانگنے پر مجبور کر دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی) ایران نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 1962 کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مالی معاونت کے لیے رجوع کرلیا۔ایران میں کورونا وائرس سے مزید 75 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 429 تک پہنچ گئی ہے، کورونا کے ایک ہزار مزید نئے کیسز آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ چین میں 3 ہزار 169 اور اٹلی میں 827 ہلاکتوں کے بعد ایران میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔کورونا وائرس کے باعث ایرانی رکن پارلیمنٹ فاطمی رہبر بھی ہلاک ہو چکی ہیں جب کہ ایران کی نائب صدر برائے خواتین سمیت متعدد اراکین پارلیمنٹ میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔معیشت کے حوالے سے امریکا کے معروف نشریاتی ادارے بلوم برگ کے مطابق 1960 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایران نے مالی امداد کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کیا ہے۔ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالنصر حماتی کے مطابق ایران نے آئی ایم ایف کے ریپڈ فناسنگ ڈیپارٹمنٹ انسٹرومنٹ سے 5 ارب ڈالر فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔عبدالنصر حماتی کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ممبر ممالک کو وبا سے نمٹنے کے لیے 50 ارب ڈالر دستیاب ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایران پر اس وقت آئی ایم ایف کے کوئی بقایا جات نہیں ہیں۔ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا اور تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے ہوتے ہوئے ہماری درخواست پر جلد عمل کرے گا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…